طلباء و طالبات کو صرف فیسوں کی خاطر فیل کیاجارہا ہے، بی ایس او

  • June 7, 2018, 6:05 pm
  • Education News
  • 82 Views

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جامعہ بلوچستان انتظامیہ کی جانب سے بلوچستان بھر کے طلباء کے پریکٹیکلز کوئٹہ میں منعقد کرکے طلباء و طالبات کے لئے مشکلات پیدا کی گئیں طلباء و طالبات کو صرف فیسوں کی خاطر فیل کیاجارہا ہے امتحان سے اسٹوڈنٹس سے فیس لی گئی اب پیسے بچانے کیلئے صرف کوئٹہ میں امتحانی مرکز بنایا گیا جس سے بلوچستان بھر کے غریب طلباء و طالبات امتحان کے لئے کوئٹہ نہیں آسکتے انہوں نے کہا ہے یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات بلخصوص شعبہ امتحانات میں کرپشن کا بازار گرم ہے صرف فیس لینے کے لئے اسٹوڈنٹس کو فیل کی جاتا ہے بولان میڈیکل کالج تھرڈ ائیر کے اسٹوڈنٹس کو فیل کرنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے یونیورسٹی میں ہونے والی کرپشن کو حمایت بھی حاصل ہے آواز بلند کرنے پر طلباء و طالبات کے خلاف ایف آئی آر بنا کر خاموش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اس سلسلے میں عدالت میں سی پی بھی فائل کی گئی جبکہ طلباء تنظیموں نے کرپشن کے خلاف چار مہینے سے زائد بھوک ہڑتالی کیمپ بھی لگایابلوچستان اسمبلی سے قرار داد اور سفارشات منظور ہونے کی باوجود بھی یونیورسٹی انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہی ۔