بی پی ایل کا ایک نمائندہ وفد جلد ہی نگران وزیر اعلیٰ میر علاؤالدین مری سے ملاقات کرکے انہیں کالج اساتذہ کو درپیش مشکلات اور فروغ تعلیم میں کالج اساتذہ کے کردار سے آگاہ کریگا ،بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن

  • June 8, 2018, 10:47 pm
  • Education News
  • 134 Views

بی پی ایل کا ایک نمائندہ وفد جلد ہی نگران وزیر اعلیٰ میر علاؤالدین مری سے ملاقات کرکے انہیں کالج اساتذہ کو درپیش مشکلات اور فروغ تعلیم میں کالج اساتذہ کے کردار سے آگاہ کریگا ،بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے نگران وزیر اعلی میر علاؤالدین مری کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے بی پی ایل کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیر اعلی بلوچستان میر علاؤالدین مری صوبے کے تمام چھوٹے بڑے مسائل سے اچھی طرح واقف ہیں صوبے کی تعلیمی پسماندگی کا بھی میر علاؤالدین مری کو اچھی طرح اندازہ ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں ثانوی اوراعلیٰ تعلیم کے فروغ میں کالج اساتذہ کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں سابق وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو میں بھی پیلے کی تقریب حلف برداری میں خود اس بات کا اعتراف کیا کہ پروفیسرز برادری فروغ تعلیم کیلئے انتہائی مثالی کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے بی پی ایل اے مطالبات کی روشنی میں کالج اساتذہ کیلئے متعدد اعلانات بھی کیے ہیں بی پی ایل کا ایک نمائندہ وفد جلد ہی نگران وزیر اعلیٰ میر علاؤالدین مری سے ملاقات کرکے انہیں کالج اساتذہ کو درپیش مشکلات اور فروغ تعلیم میں کالج اساتذہ کے کردار سے آگاہ کریگا بی پی ایل اے اس امید کا اظہار کرتی ہے کہ میرعلاء4 الدین مری تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کے عمل کی موثر نگرانی جاری رکھتے ہوئے کالج اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار اچھے طریقے سے نبھائیں گے۔