الیکشن 2018کیلئے کاغذات نامزدگی کا سلسلہ جاری

  • June 8, 2018, 10:48 pm
  • Political News
  • 119 Views

الیکشن 2018کیلئے کاغذات نامزدگی کا سلسلہ جاری قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے نیشنل پارٹی ،بلوچ عوامی محاز(بام) پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام کے امید واروں نے کاغذت نامزدگی جمع کرادیئے
لسبیلہ(این این آئی)الیکشن 2018کیلئے کاغذات نامزدگی کا سلسلہ جاری قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے نیشنل پارٹی ،بلوچ عوامی محاز(بام) پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام کے امید واروں نے کاغذت نامزدگی جمع کرادیئے تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز قومی اسمبلی این اے272کیلئے نیشنل پارٹی کے رہنما خورشید رند ،پاکستا ن پیپلز پارٹی کے رہنما نصر اللہ رونجھو ، عظیم کوہ بلو چ نے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروادیئے جبکہ صوبائی اسمبلیPB,49کیلئے نیشنل پارٹی کے نظام الدین رند ، محمد شریف پالاری ،جمعیت علماء4 اسلام کے مولانا شاہ محمد صدیقی،بلوچ عوامی محاز (بام) کے مرکزی رہنما رئیس نواز علی برفت نے بھی ریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرادی۔