بلوچستان صوبائی اسمبلی کے 51حلقوں پر اب تک 256امیدواروں کے کاغذات نا مزدگی جمع کروائے دئیے قومی اسمبلی کی 16نشستوں پر اب تک 53امیدواروں کے کاغذات جمع

  • June 8, 2018, 10:59 pm
  • Political News
  • 949 Views

بلوچستان صوبائی اسمبلی کے 51حلقوں پر اب تک 256امیدواروں کے کاغذات نا مزدگی جمع کروائے دئیے قومی اسمبلی کی 16نشستوں پر اب تک 53امیدواروں کے کاغذات جمع
کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان صوبائی اسمبلی کے 51حلقوں پر اب تک 256امیدواروں کے کاغذات نا مزدگی جمع کروائے دئیے قومی اسمبلی کی 16نشستوں پر اب تک 53امیدواروں کے کاغذات جمع ،الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 1پر جمعے کے روز تک 4، پی بی 2ژوب پر 3، پی بی 3قلعہ سیف اللہ پر 21،پی بی 4لورالائی پر 2،پی بی 5دکی پر 5،پی بی 6زیارت کم ہرنائی پر 4،پی بی 7سبی کم لہڑی پر 4، پی بی 8بارکھان پر 1،پی بی 9کوہلو پر 5، پی بی 10ڈیرہ بگٹی پر 4، پی بی 11نصیرآباد iپر 1،پی بی 12نصیرآباد iiپر 1، پی بی 13جعفر آباد پر 1،پی بی 13جعفر آباد پر 2،پی بی 14جعفرآباد پر 4، پی بی 15صحبت پور پر 1، پی بی 16جھل مگسی کم کچھی پر 1،پی بی 17کچھی کم مستونگ پر 6،پی بی 18پشینiپر 3، پی بی 19پشینiiپر 1،پی بی 21قلعہ عبداللہ iپر 2،پی بی 23قلعہ عبداللہ iiiپر 2،پی بی 25کوئٹہ iiپر 1،پی بی 33نوشکی پر 3،پی بی 34چاغی پر 8، پی بی 35مستونگ پر 8،پی بی 36شہید سکندر آباد پر 9،پی بی 37قلات پر 24،پی بی 41واشک پر 8پی بی 42خاران پر 5 ،پی بی 43پنجگور پر 4،پی بی 44آواران کم پنجگور پر 2،پی بی 45کیچ i پر 23،پی بی 46کیچ iiپر25،پی بی 47کیچ iiiپر 17،پی بی 48کیچ iv پر 18،پی بی 49لسبیلہiپر 1جبکہ پی بی 51گوادر پر 23امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے جبکہ پی بی 50لسبیلہ ii،پی بی 24کوئٹہ کی آٹھ ،پی بی 22قلعہ عبداللہ ii،پی بی20پشینiii،خضدار کی تینوں نشستوں پر اب تک کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کئے ،قومی اسمبلی کی 16نشستوں پر اب تک 51امیدوار سامنے آچکے ہیں جبکہ لورالائی ،پشین، ،خضدار،پنجگور ، کوئٹہ کی دو نشستوں پر بھی اب تک کسی بھی امیدوار نے کاغذات نا مزدگی جمع نہیں کروائے ،کاغذات نا مزدگی جمع کروانے کا سلسلہ 11جون تک جاری رہے گا جس کے بعد امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں آفیزاں کی جائیں گی