بلوچستان عوامی پارٹی(باپ) کے بنانے کا مقصد بلوچستان کی ڈوریں جاتی امرا لاڑکانہ یا بنی گالہ کے بجائے بلوچستان میں ہی چلانے ہیں ،سابق صوبائی وزیر پرنس احمد علی بلوچ

  • June 10, 2018, 4:43 pm
  • Election 2018
  • 123 Views

بلوچستان عوامی پارٹی(باپ) کے بنانے کا مقصد بلوچستان کی ڈوریں جاتی امرا لاڑکانہ یا بنی گالہ کے بجائے بلوچستان میں ہی چلانے ہیں ،سابق صوبائی وزیر پرنس احمد علی بلوچ
لسبیلہ(این این آئی)بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء و سابق صوبائی وزیر پرنس احمد علی بلوچ نے NA272 لسبیلہ/ گوادر کی قومی اسمبلی کی نشست کیلے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر حب کے پاس جمع کردیں، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی(باپ) کے بنانے کا مقصد بلوچستان کی ڈوریں جاتی امرا لاڑکانہ یا بنی گالہ کے بجائے بلوچستان میں ہی چلانے ہیں ہم نہیں چاہتے کہ ہم پر باہر کے فیصلے مسلط ہوں باپ کا مقصد بلوچستان کے فیصلے بلوچستان میں کرنے ہیں،انہوں نے کہا کہ سی پیک سے گوادر کو کیا مل رہا ہے جب تک گوادر ترقی نہیں کریگا تب تک بلوچستان اور پاکستان کی ترقی ممکن نہیں وفاق کے اربوں روپے ترقیاتی فنڈز سے بلوچستان کو کیا ملا ہے ان سب معاملات کو دیکھ کر ساتھیوں نے فیصلہ کیا کہ ہماری اپنی جماعت ہو جس کے ذریعے ہم بلوچستان کی عوام کے حقوق کا بہتر انداز میں تحفظ کر سکیں اور اسی مشترکہ فیصلے سے ہم نے بلوچستان عوامی پارٹی کا قیام عمل میں لایا،انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کے وسیع تر مفاد کے خاطر ہم نے سخت جدوجہد کے بعد جام صاحب اور سردار صالح بھوتانی صاحب کے درمیان اتحاد پیدا کیا کیونکہ اس قبل پانچ سال ہم نے اختلاف کی وجہ سے شدید نقصان اٹھائے ہمارے آپس کے اختلافات کی وجہ ہم ایک ڈی سی یا ڈی پی او تک نہ لا سکے ،ہمارے اختلاف سے باہر کے لوگوں نے فائدہ اٹھایا، انہوں نے کہا کہ اس بار قومی اسمبلی کی نشست کیلے لسبیلہ کے ساتھ گوادر کو شامل کیا ہے ہماری ترجہی ہوگی کہ سب سے پہلے گوادر کے پانی کا مسئلہ کو اٹھائیں کیونکہ گوادر کی ترقی کا اہم دارومدار پانی کا مسئلہ ہے سی پیک میں لسبیلہ کو نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں.بلوچستان میں حالیہ صوبائی حکومت پھر سنیٹ الیکشن کے حوالے خلائی مخلوق کی مداخلت کے سوال پر پرنس احمد اعلی بلوچ نے کہا کہ کوئی خلائی مخلوق نہیں یہ ڈاکٹر عبدالمالک کی ڈھائی سال حکومت ختم ہوئی تو ہمیں خوشی ہوئی کہ ہمارا وزیر اعلی آیا ہے مگر افسوس ان ڈھائی سالوں میں ہم پر جو ظلم کیے گئے ہمیں ملنے تک کا موقع نہیں دیا گیا یہ لاوا اندر سے پک رہا تھا یہ وہی لاوا باہر نکلا تو مسلم لیگ(ن) کی حکومت گرادی اور میر عبدالقدوس بزنجو وزیر بن گئیے، ایک سوال کے جواب میں سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ اربو روپے کے لاہور اورینج لائن اور سی پیک سے پیدا ہونے والی 17ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی سے گوادر اور بلوچستان کو کیا فائدہ ہوگا بلوچستان کے حوالے سے جب بھی کوئی بات ہوتی تو میاں نواز شریف صاحب دو لوگوں کو ترجہی دیتے تھے حاصل خان بزنجو اور محمود خان اچکزئی صاحب کو لے کر اپنا فیصلہ کرلیتے تھے مگر اب ایسا نہیں ہوا انشاء اللہ بلوچستان عوامی پارٹی کی تین اہم ترجہیات ہیں کہ لسبیلہ/ گوادر سمیت بلوچستان کے عوام کو سب سے پہلے بہتر تعلیم پھر صحت کا شفاف نظام اور تیسری اور اہم ترجہی ہوگی کہ عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرناہے ،پرنس احمد علی بلوچ جب اعوان لسبیلہ حب پہنچے تو انکا شاندار استقبال کیا گیا اور پھر انہیں قافلے کی شکل میں ریٹرننگ آفیسر کے دفتر لے جایا گیا جہاں انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کیے۔