پی ٹی آئی میں 10 ن لیگ میں 100 خامیاں ہیں، نثار

  • June 11, 2018, 5:44 pm
  • Election 2018
  • 408 Views

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے الیکشن 2018ء میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا اعلان کردیا ۔

چوہدری نثار نے اڈیالہ روڈ پر کارنر میٹنگ سے خطاب میں آزاد حیثیت سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ۔

اس موقع پر سابق وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ تحریک انصاف میں 10 اور ن لیگ میں 100 سے بھی زائد خامیاں ہیں۔

ان کہناتھاکہ بہت کچھ کہنا چاہتاہوں،ہر بار ن لیگ سے 34سالہ رفاقت کا خیال آجاتا ہے ،پارٹی ٹکٹ سیاسی یتیموں کو دیدیے ہیں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ ن لیگ کے ٹکٹ کے بجائے اب میں آزاد الیکشن لڑوں گا ،اب زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔