عام انتخابات میں کپتان کا مقابلہ 100 سالہ خاتون سے ہوگا

  • June 12, 2018, 5:51 pm
  • Election 2018
  • 500 Views

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا مقابلہ بنوں میں 100 سالہ خاتون حضرت بی بی سے ہوگا۔

پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کے مقابلے میں 100 سالہ خاتون حضرت بی بی انتخابی میدان میں کود پڑیں، بنوں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 35 پر عمران خان کا مقابلہ 100 سالہ حضرت بی بی سے ہوگا۔ این اے 35 پر 100 سالہ حضرت بی بی اور عمران خان آمنے سامنے ہوں گے۔

حضرت بی بی نے این اے 35 اور پی کے 89 کے لیے کاغذات جمع کرادئیے ہیں، معمر خاتون اس سے قبل بھی 5 بار الیکشن میں حصہ لے چکی ہیں، حضرت بی بی آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑیں گی۔
حضرت بی بی کا کہنا ہے کہ اگر وہ الیکشن میں کامیاب ہوئیں تو لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں گی جب کہ انتخابات جیتنے پرحلقے کے عوام کی خدمت کریں گی۔