سابق وزیرداخلہ بلوچستان میرسرفرازبگٹی کے کاغذات نامزدگی مستردکر دیئے

  • June 12, 2018, 5:58 pm
  • Election 2018
  • 2.36K Views

سابق وزیرداخلہ بلوچستان میرسرفرازبگٹی کے کاغذات نامزدگی مستردکر دیئے
ڈیرہ بگٹی (این این آئی ) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیرداخلہ بلوچستان میرسرفرازبگٹی کے کاغذات نامزدگی مستردکر دیئے گئے ذرائع کے مطابق میر سرفرازبگٹی کے کاغذات نامزدگی اثاثے چھپانے کے بناپرمستردہوئے ،ان کاغذات نامزدگی پر نوبزادہ گہرام بگٹی کی جانب سے اثاثے چھپانے پراعتراض لگایاگیاتھا ،جس کی بناء پر کاغذات نامزدگی کو مسترد کیا گیا ،واضع رہے کہ میر سرفرازبگٹی نے پی بی 10میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔