شیخ رشید کی نااہلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ کل سنایا جائے گا

  • June 12, 2018, 6:00 pm
  • Election 2018
  • 200 Views

اسلام آباد: سپریم کورٹ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نااہلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ کل سنائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نااہلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ کل سنائے گی، جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ 20 مارچ کو محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے كہ شكیل اعوان نے این اے 55 راولپنڈی سے شیخ رشید كی كامیابی كو چیلنج كرتے ہوئے الیكشن ٹربیونل میں درخواست دائر كی تھی لیكن ٹربیونل نے تكنیكی بنیادوں پر الیكشن پٹیشن خارج كی تھی تاہم الیكشن ٹربیونل كے فیصلے كو سپریم كورٹ میں چیلنج كیا گیا تھا۔