نگران حکومت امن وامان کی بحالی میں کردارادا کریگی،رحیم کاکڑ

  • June 15, 2018, 6:41 pm
  • Political News
  • 175 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق میئر ناظم کوئٹہ ممبر میٹروپولیٹن رحیم کاکڑ آغا سرور بازئی نسیم الرحمن سلیم قریشی چچا بشیر لیاقت درانی میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ عمر فاروق کاکڑ ایڈووکیٹ عبدالغفار بادینی محمدشریف کرد کلیم اللہ جاوید منظور سرپرہ محمداکبرمحمدیوسف محمدنسیم ودیگر نے صوبائی نگران کابینہ کو مبارکباد دی ہے امید ظاہر کی ہے کہ نگران صوبائی حکومت امن وامان کی بحالی میں اپنا کردارادا کریگی اور آنے والے25جولائی کے الیکشن کو پرامن شفاف کرانے میں الیکشن کمیشن پاکستان کی مدد کریگی بیان میں خوشی کا اظہارکیاگیا ہے کہ نگران کابینہ میں میٹروپولیٹن کے دو ممبران کو لینا کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کیلئے بلکہ شہر کے لئے اعزاز کی بات ہے اس کے علاوہ دیگر تمام ارکان اچھے اور بہتر افرادپر مشتمل ٹیم ہے انہوںنے تمام نگران کابینہ کے ارکان کو ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے بیان میں صوبائی بیورو کریسی سے کہاگیا ہے کہ وہ تمام ارکان صوبائی نگران حکومت کے ساتھ اچھا تعاون کریگی۔