علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا اعلامیہ

  • June 20, 2018, 10:06 am
  • Education News
  • 154 Views

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے 15۔مئی کو منعقد ہونے والے بی ایس اکائونٹنگ اینڈ فنانس کے کورس کوڈ 5404 کے امتحانات چند تکنیکی وجوہات کی بناء پر پورے ملک میں ملتوی کردئیے تھے۔اب یہ امتحان 22جون کو منعقد ہوگا۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق اوقات کار اور امتحانی مراکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ترمیم شدہ رول نمبر سلپ طلبہ کو ارسال کردئیے گئے ہیں۔وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی یونیورسٹی کے مجموعی نظام بالخصوص طلبہ سے وابستہ امور اور ڈیلوری نظام میں بہت بہتری لاچکے ہیں ٗملک بھر میں موجود یونیورسٹی کے لاکھوں طلبہ و طالبات کوکتابوں کی ترسیل سے امتحانات اور نتائج تک پھیلے ہوئے پورے تدریسی دورانیہ میں پیش آنے والے تمام امور کی فوری اطلاع دینے کے لئے ایس ایم ایس اورکمپیوٹرائزڈ ٹریکنگ نظام شروع کیا گیا ہے۔