صوبائی دارالحکومت میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ،پولٹری ڈیلرز نے 15 دنوں میں فی کلو گوشت کی قیمت 270روپے سے بڑھا کر 380 روپے تک پہنچا دی

  • June 21, 2018, 8:21 pm
  • Business News
  • 134 Views

صوبائی دارالحکومت میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ،پولٹری ڈیلرز نے 15 دنوں میں فی کلو گوشت کی قیمت 270روپے سے بڑھا کر 380 روپے تک پہنچا دی
کوئٹہ (این این آئی ) صوبائی دارالحکومت میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ،پولٹری ڈیلرز نے 15 دنوں میں فی کلو گوشت کی قیمت 270روپے سے بڑھا کر 380 روپے تک پہنچا دی۔ مہنگائی کی وجہ سے گاہگ کے ساتھ ساتھ دکاندار بھی پریشان ہیں،کوئٹہ میں مرغی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کردیا،دو ہفتوں کے دوران فی کلو گوشت کی قیمت میں ایک سو دس روپے اضافہ کیا گیا پولٹری شاپس پر مرغی کا گوشت تین سو اسی روپے جبکہ زندہ مرغی دو سو اسی روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے،دکاندار کہتے ہیں کہ کوئٹہ کی پولٹری مارکیٹ پر چند ڈیلرز کا راج ہے جو قیمتوں میں من مانی کر رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی بھی عوام پر خود ساختہ مہنگائی مسلط کر نے والوں کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیکر پولٹری ڈیلرز مافیا کو سپورٹ کر رہی ہے،رمضان المبارک اور عید کے موقع پر مرغی کی قیمتوں میں جو اضافہ کیا گیا تھا وہ عید گزرنے کے باوجود ابھی تک برقرار ہے اور پولٹری ڈیلرز کی ملی بھگت سے دکاندار مرغیوں کو بھی پر لگا کر فروخت کررہے ہیں اور غریب آدمی چھوٹا گوشت جو اس وقت کوئٹہ شہر میں 850سو روپے اور بڑا گوشت 550روپے میں فروخت کررہے ہیں ،غریب لوگوں کیلئے مرغی کا گوشت خریدنا سب سے آسان تھا مگرو ہ اب پولٹری فارم اور پولٹری ڈیلرز نے مہنگا کردیا او راپنی مرضی سے مرغی کا گوشت فروخت کررہے ہیں ،عید گزرنے کے باوجود ابھی تک پنجاب اور سندھ سے مرغیوں کا آنا بند ہے جس کی وجہ سے مرغی اور گوشت کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہے جس سے غریب عوام سخت پریشان ہیں۔