منجھو شوری سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول دھماکہ ڈی ایس پی سمیت چارپولیس اہلکار 10 راہ گیر زخمی

  • June 23, 2018, 9:43 pm
  • Breaking News
  • 197 Views

تحصیل تمبو کے ہیڈکواٹر منجھو شوری سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول دھماکہ ڈی ایس پی سمیت چارپولیس اہلکار 10 راہ گیر زخمی
ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی)تحصیل تمبو کے ہیڈکواٹر منجھو شوری سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول دھماکہ ڈی ایس پی سمیت چارپولیس اہلکار 10 راہ گیر زخمی ہوگئے اور پولیس کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی ،تفصیلات کے مطابق تحصیل تمبو کے ہیڈکواٹر منجھو شوری میں پولیس موبائل ڈبل منزل مسجدچوک سے گزر رہا تھا سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھما کے سے گاڑی میں موجود ڈی ایس پی عنایت اللہ بگٹی سمیت 4 اہلکار اور 10راہ گیر بھی زخمی ہوئے۔ دھماکے سے قریب مسجد بھی زمین بوس ہو گیا اور دکانوں میڈیکل اسٹور اور ہوٹل کو شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکور اہلکاروں نیفوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کیا گیا زخمیوں میں ڈی ایس پی عنایت اللہ بگٹی ،ڈرائیورغلام علی ،پولیس اہلکار دادمحمد ارباب علی منجھو اور شہریوں میں محمد سلیم ،محمدیونس ،دادخدا ،عنایت اللہ ،قمرالدین ،علی ،ثناء اللہ ،حیدرسوالی خان ،منٹھار مکیش کمار ،معشوق علی زخمی ہوگئے۔واقع کے حوالے سے ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد راؤ منیر احمد ضیاء ایس ایس پی نصیرآبادسیدجاوید شاہ غرشین کا کہنا تھا کہ دھماکہ خیرز مواد سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جس سے پولیس کی موبائل گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔جس سے پولیس اہلکاروں سمیت راہ گیر بھی زخمی ہوئے جنہیں مزید اعلاج معالجہ کے لئے لاڑکانہ ریفر کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کے جوانوں کے اعزام مضبوط ہیں اور بلا خوف و خطر اپنے فرائض سر انجام دیتی رہے گی ایسے ہتھکنڈوں سے عزائم کمزور نہیں کیے جا سکتے واقع کی تحقیقات جاری ہیں۔