عوام اپنے قیمتی ووٹ سے آمریت نواز قوتوں کو شکست دینگے ،رحیم زیارتوال

  • July 5, 2018, 10:27 pm
  • Election 2018
  • 127 Views

ہرنائی (نامہ نگار ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی وصوبائی سیکرٹری حلقہ پی بی 6زیارت کم ہرنائی سے نامزد امیدوار عبدالرحیم زیارتوال نے زرغون غر کلی دلوانی کلی ورچوم کلی احمدون کلی تنگیان اور سرمخسئی میں عوامی کارنر میٹنگوں سے خطاب کیا اس موقع پر انہوں نے کہاخطاب کرتے ہوئے کہا کہ2018کے الیکشن میں جمہوریت نواز اور آمریت نواز قوتوں کے درمیان مقابلہ ہوگا اور عوام اپنے قیمتی ووٹ سے آمریت نواز قوتوں کو شکست دینگے ان کا کہنا تحا کہ 2013کیالیکشن میں کامیابی کے بعد ہماری حکومت نے صوبے کی تباہ شدہ امن وامان کو بحال کیا اور صوبے کی امن وامان قائم کرنے والی فورسز جو کہ حوصلہ شکنی کا شکار تحے ان کا حوصلہ بحال کیا اور ان کے ذریعے صوبے کو امن دیا اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ نہایت کامیابی کامرانی عوامی توقعات اور وعدوں پر پورا اترنے والی حکومت کو جن سیاسی پارٹیوں کی مدد سے برخواست کیا گیا وہ عوامی مینڈیٹ کی توہین کے زمرے میں شامل ہیں آج وہ سیاسی پارٹیاں جو حکومت کے خلاف ماہ جنوری کی سازش میں شریک تھے وہ آج عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں اور یہی لوگ اپنے پیداہ کردہ غیر جمہوری عناصر سے تشکیل شدہ پارٹٰ کے خلاف واویلہ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے حکومتوں کو استحکام دینے معیشت کو مضبوط کرنے اور معاشرتی برائیوں کا خاتمہ صرف اور صرف سیاسی جمہوری اور عوام دوست پارٹیوں کے ذریعے ممکن ہے ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی گراوٹ تیل اور دیگر تمام اشیاء کی آسمان سے باتیں کرنے والی مہنگائی کی اصل وجہ یہی غیر جمہوری اقدامات ہیں اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پشوتنخوا میپ کو اپنی سیاسی جمہوری عوام دوست محب وطن تاریخ رکھنے کی بنیاد پر پورے ملک میں جمہوریت نوازی کا اعزاز حاصل ہے ۔آج تمام ملک پشتونخوا میپ کے محبوب چیئرمین کی جانب سے پیش کردہ سیاسی جمہوری نظریات کے پروکاری کے راہ پر گامزن ہوچکا ہے گزشتہ چالیس سالوں سے جہاد کی بات کرنے والی مزہبی جماعتیں آج فساد کی رٹ کا گردان کررہے ہیں اس طرح یہ سب کچھ خرابی از بسیار کے بعد کے زمرے میں آتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پشتونوں کی مفادات کی دفاع کو تعصب کا نام دیا جارہا ہے اور جو قوتیں پشتونوں کے مفادات پر حملہ آور ہیں انکا نام بھی عوام خصوصا پشتونوں کے سامنے لائے اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر آج بھی بھی پشتونوں کو انگریزی سامراج کے بٹوارے کا سامنا ہے پشتووں کی قومی وحدت قومی تشخص اور قومی وسائل پر اختیارحاصل نہیں تمام ملک میں پشتونوں کے خلاف بلاجواز کریک ڈاؤن جاری ہے اور پشتونخوا کی سرزمی پر دہشت گردی کو فروغ دیا جارہا ہے پارٹی نے ملک اور خصوصا پشتونخوا وطن سے دہشت گردی ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا انہوں نے کہا آج بھی ہمارا مطالبہ ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو انہوں نے کہا جمہوری سیاسی کردار کے حامل سیاسی وطن دوست جمہوریت پسند پارٹٰ پشتونخوا اپنا قیمتی ووٹ کا اسعمال کرکے جمہوریت پسندی اور عوام دوستی کا ثبوت دیں