الیکشن کمیشن نے ملک کے تمام بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو معطل کردیا

  • July 10, 2018, 8:28 pm
  • Breaking News
  • 171 Views

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ملک کے تمام بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو معطل کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے ملک کے تمام بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو معطل کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام بلدیاتی اداروں بشمول کنٹونمنٹ کے بلدیاتی سربراہان بھی 25 جولائی تک معطل رہیں گے، یہ اقدام ملک میں شفاف انتخابات کی غرض سے کیا گیا ہے۔