نواز شریف اور مریم نواز نے وطن واپسی کے ٹکٹ بک کرالیے

  • July 10, 2018, 8:29 pm
  • Breaking News
  • 222 Views

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے پاکستان واپسی کے لئے ٹکٹ بک کرالئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نوازشریف اور مریم نواز نے وطن واپسی کی تیاری مکمل کرلی ہے اور ٹکٹ بھی بک کرالئے ہیں۔ نوازشریف اور مریم نواز 12 جولائی کو لندن سے اتحاد ائیر لائن کی پرواز ای وائے 18 سے رات 8:45 پر روانہ ہوں گے اور 13 جولائی بروز جمعہ شام چھ بج کر 15 منٹ پر لاہور پہنچیں گے۔

دوسری جانب ماڈل ٹاون لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، حمزہ شہباز اور پرویز ملک سمیت اہم رہنما بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم اپنے قائد نوازشریف اور مریم نواز کا تاریخی استقبال کریں گے اور ان کی آمد کے موقع پرہم یہ ثابت کردیں گے کہ ہم عدم تشدد پر یقین رکھنے والے امن پسند لوگ ہیں اور لاہور ائیرپورٹ پر لگے ایک پودے کو بھی خراب نہیں ہونے دیں گے۔