ہم عوام سے کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہیں ،بھیک نہیں ،میر اسد بلوچ

  • July 10, 2018, 9:03 pm
  • Election 2018
  • 109 Views

پنجگور(نامہ نگار)بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میراسداللہ بلوچ نے اپنے رہائش گاہ پہ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی این پی عوامی کی سیاسی جدوجہد کا مقصد بلوچ و بلوچستان کی مظلوم قوم کی استحصالی نظام کے خلاف ہے شخصی اجارہ داری اور مسلط نظام کے خلاف ہیں کئی دہائیوں سے بلوچستان میں سیاست کی ہے اور بلوچستان کے اسمبلیوں میں گئے ہیں لیکن انکی کارکردگی زمین پر دکھائی نہیں دیتے ہیں اور بی این پی عوامی کو جب بھی موقع ملا تھا ہم نے اپنے قوم کے لئے کام کیا ہے جو زمیں پر موجود ہیں جس کے ثمرات کے فائدے مخالفین بھی آٹھا رہے ہیں ہم عوام سے کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہیں بھیک کے ووٹ پر لعنت بھیجتے ہیں بی این پی عوامی کی سیاسی محاذ قوم کو اس ملک کے رہنے والے ہر مکتب فکر کے لوگوں کو اس ملک کے قومی اداروں کی بالادستی انہیں مظبوط بنانا ییاوراس مادر وطن کے رہنے والوں کو عزت دار کرنا ہے ہمیں سیاست میں کوئی دوسرا غرض مطلب نہیں ہے ہماری سیاست قوم کی عبادت ہے اپنے مظلوم قوم کی روشن مستقبل انکی خوشحالی میرا مقصد ہے قوم کو اپنی تقدیر بدلنے کیلئے 25 جولائی کو گھروں سے نکلنا ہوگا 2018 کا الیکشن غریب مظلوم لاچار بیروزگار مایوس نواجوان کا ہیاور میرے ماں بہنوں کی امیدوں کا الیکشن ہے 25 کو ظلم وجبر مسلط شدہ نظام کے خلاف انصاف کا دن ہے ہماری غلط ووٹنگ کی لاپرواہی مزید پانچ سالوں کی سزا ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی تحصیل گوار گو کے تحصیل صدر واجہ عبدالحمید حفیظ اللہ شاکر علی کی سربراہی میں 80افراد کے ساتھ تسپ سے محمد حنیف شبیر احمد محمد کامران واجہ سعید اللہ کے ہمراہ 120 چتکان سے حاجی رسول جان حاجی ہاشم حاجی علی جان کی سربراہی میں 100 بی این پی مینگل تسپ سے عبدالحق محمد اسماعیل عبدالواحد نور احمد مجیب الرحمن خدا داد کی سربراہی میں سینکڑوں افراد کے ساتھ یونین کونسل سوردو (خانے تل) سے نشینل پارٹی کے اہم رہنما واجہ نور بخش کی سربراہی میں۔محمد اشرف۔حمزہ۔محمد عوض۔علی بخش۔مسلم۔اسد اللہ۔برکت۔احمد۔محمد نور۔ریاض احمد۔شیر محمد۔نور اللہ۔غوث بخش نے ٹوٹل (50) افراد کے ساتھ اور یونین کونسل سوردو (بہار آباد) سے واجہ حاجی نزیر احمد۔الفت ایوب۔ماسٹر سیلمان۔ استاد لعل بخش کی سربراہی میں (90) افراد نے مختلف جماعتوں سے مستعفی ہوکر بی این پی وامی یں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس دوران پروگرام میں نئے شمولیت کرنے والوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نیشنل پارٹی کے کہنہ مشق ساتھی تھے. لیکن اب ہم نے یہ محسوس کیا ، کہ اب نیشنل پارٹی ایک فکری اور نظریاتی سوچ رکھنے والا پارٹی نہیں ہے. اور اس پارٹی میں اب کہن مشق ساتھیوں اور مخلص ورکروں کی کوئی حیثیت نہیں ہینیشنل پارٹی چند مخصوص افراد کا ٹولہ اور گروہ بن گیا ہے. اور وہاں پہ سوائے مایوسی ،دورغ گوہی، جھوٹ، کرپشن ؛ لوٹ مار ،بدامنی، اور ناامیدی کے علاوہ کچھ نہیں ہے.۔