مولانا محمد حنیف انتخابات کیلئے اہل قرار

  • July 10, 2018, 11:05 pm
  • Election 2018
  • 192 Views

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی پریس ریلیزکے مطابق سپریم کورٹ نے جمعیت کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اورحلقہ پی بی23کے نامزدامیدوارمولانامحمدحنیف کوانتخابات کے لئے اہل قراردیابیان کے مطابق ایک مخالف سیاسی جماعت نے مولانامحمدحنیف کے خلاف پہلے سیشن کورٹ میں کیس دائرکیاجس نے مولانامحمدحنیف کے حق میں فیصلہ دیااس کے بعدمخالف پارٹی کے رہنمانے ہائی کورٹ میں ان کے خلاف کیس کیاجس نے بھی مولانامحمدحنیف کے حق میں فیصلہ دیااس کے بعدسپریم کورٹ میں کیس دائرکیاگیالیکن منگل کے روزسپریم کورٹ نے بھی مولانامحمدحنیف کواہل قراردینے کااصولی اورانصاف پرمبنی فیصلہ کیاجس کے باعث جمعیت کے تمام کارکنوں میں خوشی کی لہردوڑگئی اوراس کوحق کی فتح قراردیاعلاوہ ازین جمعیت کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانامحمدحنیف نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ 25جولائی کوعوامی فیصلہ بھی آنے والاہے مخالف سیاسی پارٹی عوامی عدالت میں مقابلہ نہیں کرسکتی اس لئے عدالتوں کارخ کیالیکن تینوں عدالتوں نے بدنیتی پرمبنی کیس مستردکردیااورحق پرمبنی فیصلہ سنادیاانہوں نے کہاکہ ہم دلائل پریقین رکھتے ہیں اور25جولائی کوعوامی عدالت میں بہترین کارکردگی اورمضبوط موقف کے ساتھ مخالفین کوشکست دیں گے اورانتخابات میں سرخروہوکرکامیابی حاصل کریں گے انہوں نے کارکنوں پرزوردیاکہ وہ انتخابی معرکہ خوش اسلوبی سے سرانجام دیں اورانتخابی نشان کتاب کی کامیابی کے لئے دن رات محنت جاری رکھیں کامیابی حق کی مقدرہے۔