حلقہ این اے258،ایم ا یم اے، ن لیگ، بی اے پی اور پشتونخوامیپ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ

  • July 11, 2018, 11:02 pm
  • Education News
  • 270 Views

ہرنائی(نامہ نگار) حلقہ این اے258کانٹے دار مقابلہ ایم ایم اے مولانا امیرزمان اور مسلم لیگ ن کے سردار یعقوب ناصر کے درمیان ہے حلقہ این اے258لورالائی، موسیٰ خیل، ہرنائی، زیارت ،دکی پرمشتمل ہے پاکستان پیپلزپارٹی سربلند خان جوگیزئی آزاد امیدوار محمداخلاص حمزہ زئی بلوچستان عوامی پارٹی کے سردار اسرارترین تحریک انصاف کے سید قربان علی غرشین پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سردار حبیب الرحمن دمڑ حلقہ این اے7امیدواران کے درمیان مقابلہ لورالائی این اے پانچ اضلاع پرمشتمل ہے جس میں2013ء میں بھی جمعیت علماء اسلام کے مولانا امیرزمان نے2013ء جیت چکا ہے ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے سردار یعقوب خان ناصر تھے جو دوسرے نمبر پر ہے اب2013ء الیکشن میں ایم ایم اے کے مولانا امیرزمان جبکہ مسلم لیگ ن کے سردار یعقوب ناصر ایک دوسرے سے پھرکانٹے دار مقابلہ متوقع ہے اس بار پشتونخواملی عوامی پارٹی میدان میں اترے ہے جواچھے خاصے ووٹ رکھتی ہیں جومقابلے کی پوزیشن میں ہے بلوچستان عوامی پارٹی نئی نئی وجود میں آئی ہے جس کا سردار اسرار ترین امیدوار ہے جوعلاقے میں اثرورسوخ رکھتا ہے ووٹ بینک بھی موجود ہے اصل مقابلہ ایم ایم اے کے مولانا امیرزمان اور مسلم لیگ ن کے سردار یعقوب خان ناصر کے درمیان میں متوقع ہیں حلقہ این اے لورالائی کل ووٹر کی تعداد366751ہیں25جولائی کوقسمت آزمائی میں7امیدوار ہونگے۔