ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات14جولائی کوہونگے

  • July 11, 2018, 11:03 pm
  • Election 2018
  • 166 Views

کوئٹہ (پ ر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر یاسر اچکزئی ، ناصر اورنگزیب ،ڈاکٹر حافظ مندوخیل نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات 14جولائی کو سول ہسپتال کوئٹہ میں ہونگے الیکشن جمہوری طریقے سے منعقد ہوگا ان خیالات کا اظہا رانہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات بروز ہفتہ 14 جولائی صبح10 پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ سول ہسپتال کوئٹہ میں ہونگے انتخابات میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نئی مرکزی کا بینہ تشکیل دی گئی اور سپریم کونسل بھی بنایاجائیگا سپریم کونسل تمام سینئر ڈاکٹرز ، پروفیسر ز اور پچھلے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے منتخب نمائندگان پر مشتمل ہو گا الیکشن میں صوبے بھر کے تمام ہسپتالوں کے صدور کا انتخاب ہو گا کا بینہ سپریم کونسل اور تما ہسپتال کے صدر کا انتخاب الیکشن کمیشن کرے گا اور بعد میں اسی دن جنرل باڈی سے اس کی منظوری لی جائے گی۔