گائے اور جیپ کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں بی اے پی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ،رقیہ ہاشمی

  • July 11, 2018, 11:04 pm
  • Election 2018
  • 197 Views

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر ) بلوچستان عوامی پارٹی کی سینئر رہنماء کیپٹن (ر) ڈاکٹر رقیہ ہاشمی نے کہاہے کہ عام انتخابات میں ہماری پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ،یہ ایک نظریاتی پارٹی ہے اور اسے عوام کے مسائل سے آگاہ ہیں ،میں تین بار رکن صوبائی اسمبلی رہ چکی ہوں مجھے عوام کے مسائل کا معلوم ہے اب ہم اپنے مسائل حل کرنے کیلئے مرکز کی طرف نہیں دیکھے گے اپنے مسائل خود حل کریں گے ،بیل اور جیپ میں کوئی مقابلہ نہیں ،جیت بیل کی ہوگی ،انہوں نے یہ بات بدھ کے روز زیارت کے قبائلی رہنماء نور الحق کاکڑ کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر 53قبائلی عمائدین جن کا تعلق زیارت ،کوہلو ،کوئٹہ اور دیگر علاقوں سے تھا ،ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی نے کہاکہ میں سب سے پہلے قبائلی رہنماء نور الحق کاکڑ کو بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا مبارکباد پیش کرتی ہوں اور اس توقع کا اظہار کرتی ہوں کہ انکی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی ،انہوں نے کہاکہ 30 سال بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہوتے تھے ،اس کی وجہ یہ تھی کہ ہمیں مرکز کی طرف دیکھنا پڑتا تھا اب ایسا نہیں ہوگا۔