انتخابات میں حصہ لینے سے کوئی نہیں روک سکتا،نداخان

  • July 11, 2018, 11:05 pm
  • Election 2018
  • 189 Views

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265اور پی بی 27سے آزادامیدوار ندا خان وطن جار کاکہناہے کہ الیکشن لڑنا ہرپاکستانی کاحق ہے،اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے،انتخابات میں حصہ لینے سے کوئی نہیں روک سکتا،سیاسی جماعت کیساتھ ساتھ قبائلی حیثیت رکھتے ہیں،آزاد حیثیت سے آئندہ انتخابت میں حصہ لینے کافیصلہ کرلیا ہے، ان خیالات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر نداخان جارکاکہناتھا کہ میر ا تعلق پشتونخواملی عوامی پارٹی سے ہے لیکن پارٹی کی نا انصافیوں کی وجہ سے میں نے آزاد حیثیت سے 25جولائی کوآئندہ عام انتخابت میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے ،انہوں نے الزما عائد کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات میں اور میرے دوست درانی قومی اتحاد کے چیئرمین عباس درانی انتخابی مہم کے ایک بجے سیٹلائٹ ٹاؤن جارہے تھے کہ کواری روڈ کے نزدیک گوالمنڈی چوک کے پاس پشتونخوامیپ کے چیئرمین کے گن مین انکے دیگر ساتھی جو دو گاڑیوں میں سوار تھے انہوں نے ہمارا پیچھا کیا اور گوالمنڈی چوک کے قریب ہماری گاڑی کو ٹکر ماری ، انہوں نے کہا کہ اس سے یہ ثابت ہوتاہے کہ یہ افراد ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے ہمیں انتخابات سے دستبردار کرانا چاہتے ہیں۔