نگراں حکومت صاف و شفاف انتخابات کیلئے اقدامات کررہی ہے ، خرم شہزاد

  • July 12, 2018, 9:25 pm
  • Election 2018
  • 210 Views

پشین (نامہ نگار)نگران صوبائی وزیر اطلاعات ملک خرم شہزاد نے کہا کہ نگراں حکومت صاف و شفاف انتخابات کیلئے اقدامات کررہی ہیں الیکشن بروقت ہونگے صحافت جو کہ ملک کا چوتھا ستون ہے ہر دور اور نامساعد حالات میں میڈیا کا کردار مثبت رہا ہے میڈیا کے ذریعے الیکشن سے متعلق آگاہی مہم عوام تک پہنچایا جاسکتا ہے ووٹ قومی فریضہ ہے عوام 25جولائی کو اپنی ضمیر کے مطابق علاقے میں بہتر امیدوار کا انتخاب اپنے قیمتی ووٹ کے استعمال سے کریں عوام کے ووٹ سے ہی ترقی ممکن ہے بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نیشنل پریس کلب پشین کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میڈیا سے وابستہ افراد مثبت رپورٹنگ کے ذریعے صوبے کا نام روشن کرسکتی ہے سرکاری مشینری مکمل طور پر غیر جانبدار ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں صحافیوں سے ملنے کا مقصد انکے مسائل سننا اور محدود مدت اور وسائل میں انکا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہیں گزشتہ روز پشاور کے علاقے یکہ توت میں انتخابی مہم کے دوران ہونیوالے دھماکے کو بزدالانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بزدلانہ واقعات اور عمل ملکی معاملات میں رکاوٹ پیدا نہیں کرسکتی عوام اور حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک صف پر کھڑے ہیں امن اور ملک دشمن عناصر ہمارے پختہ عزائم اور مقاصد کو توڑ نہیں سکتے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو ضابطہ اخلاق کے حوالے سے مکمل طور پر آگاہ کرچکے ہیں اور انہیں بتایا کہ اسلحے کی سرعام نمائش پر پابندی ہے خلاف ورزی کرنیوالے امیدواروں کیخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو لکھا جائیگا ڈسٹرکٹ کے امیدواروں کو جلسوں اور کارنر میٹنگوں کیلئے سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے۔