سانحہ مستونگ ،ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی شہادت پر کہرام

  • July 14, 2018, 11:35 pm
  • National News
  • 449 Views

مستونگ (نامہ نگار) ضلع مستونگ خودکش حملہ کئی گھروں کو ویران کر گیا، ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی شہادت پر کہرام، دوسرے خاندان کے 7 افراد منوں مٹی تلے سو گئے۔مستونگ کے علاقے درین گڑھ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی کارنر میٹنگ پر دہشتگردوں کا حملہ میں قیامت صغریٰ نے کئی گھر اجاڑ دیئے۔ دیکھتے ہی دیکھتے جیتے جاگتے انسان لاشوں میں تبدیل ہوگئے۔ اس اندوہناک واقعے نے درجنوں گھروں کے چراغ گل کیے جبکہ ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی شہادت بھی ہوئی۔ دوسری طرف ایک گھر کے 7 افراد کی شہادت نے بھی ورثا کو خون کے آنسو رْلا دیا۔ غم سے نڈھال ورثا نے پیاروں کو مٹی کے سپرد کردیا۔