گھر میں نظر بندہوں ، انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں ، گزین مری

  • July 14, 2018, 12:09 am
  • Election 2018
  • 390 Views

کوئٹہ ( آن لائن ) سابق صوبائی وزیر داخلہ اورپی بی نو کوہلو سے انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے والے امیدوار گیڑن مری کا کہنا ہے کہ انہیں کوہلو میں انکے گھر میں نظر بند کردیا گیا اور انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے لیکن میں پرامید ہوں کہ جتنی بھی رکاوٹیں کھڑی کی جائیں جیت میری ہوگی کیونکہ عوام میرے ساتھ ہیں کوہلو میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سے میں انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے میری راہ میں ہر دن ایک نئی رکاوٹ کھڑی کردی جاتی ہے پہلے میرے کاغذات مسترد کردئیے گئے تاہم عدلیہ کے زریعے میں کلیئر ہوا لیکن اسکے بعد مجھے انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے مجھے اور میرے حامیوں کو سبی میں روک لیا گیا اور کوہلو جانے کیلئے بھی مجھے عدلیہ کی مدد لینی پڑی اور اب جب سے میں کوہلو پہنچا ہوں مجھے گھر میں نظر بند کردیا گیا اور انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے جو ایک غیر جمہوری عمل ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے لیکن اسکے باوجود حلقے کے عوام میری مہم چلا رہے ہیں اور انشاء اللہ پچیس جولائی کا سورج ہماری فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا ۔