بلوچستان کے تمام صوبائی و قومی حلقوں کے بیلٹ پیپرز بلوچستان کے تمام ڈی ار اوز کو پہنچا دیئے گئے ، صوبائی الیکشن کمشنر نیاز محمد بلوچ

  • July 18, 2018, 10:55 pm
  • National News
  • 47 Views

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) صوبائی الیکشن کمشنر نیاز محمد بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام صوبائی و قومی حلقوں کے بیلٹ پیپرز بلوچستان کے تمام ڈی ار اوز کو پہنچا دیئے گئے ہیں صوبے میں الیکشن کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق تمام پولنگ عملے کو 21 جولائی تک متعلقہ ریٹرننگ افسر کے پاس حاضری یقینی بنانی ہے،صوبے کے دور دراز علاقو ں میں بیلٹ پیپرز کی بروقت ترسیل میں الیکشن کمیشن اور پاک فوج کے افسران نے اہم کردار ادا کیا ہے جس پر وہ مبا رکباد کے مستحق ہیں ،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبے بھر میں منظم انداز میں الیکشن کے عمل کو مکمل کیا جائے گا