عام انتخابات کے موقع پر ملک دشمنوں قوتوں اور غیر ملکی مخالف اداروں نے بلوچستان میں پرامن الیکشن کو سبوتاژ کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی تھی جسے پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے ملکر ناکام بنادیا گیااور بھاری تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا گیا

  • July 18, 2018, 10:56 pm
  • National News
  • 89 Views

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر ) نگراں صوبائی وزیر داخلہ آغا عمر بنگلزئی نے کہاہے کہ عام انتخابات کے موقع پر ملک دشمنوں قوتوں اور غیر ملکی مخالف اداروں نے بلوچستان میں پرامن الیکشن کو سبوتاژ کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی تھی جسے پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے ملکر ناکام بنادیا گیا ہے ،ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ملکر صوبے کے مختلف علاقوں بشمول ڈیرہ بگٹی ،سنگسیلا ،ژوب کے علاقے سمبازاور کوئٹہ میں کامیاب کاروائیاں عمل میں لائی گئی ان موثر کاررائیوں کے درمیان تخریب کاری کیلئے استعمال کرنیوالا جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھاری مقدار میں برآمد کرلیا گیا ہے جو کہ صوبے میں الیکشن مہم کے دوران بڑی تباہی کا سبب بن سکتا تھا ،انہوں نے یہ بات بدھ کی شام کو ڈی آئی جی آفس کوئٹہ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر نگراں وزیر اطلاعات ملک خرم شہزاد ،غزا بند سکاؤٹ کے سیکٹر کمانڈر تصور ستار ،ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ سمیت پولیس کے دیگر اعلی حکام موجود تھے ،نگراں صوبائی وزیر داخلہ نے کہاکہ صوبے بھر میں آپریشن کے دوران 14.5ایم ایم گن بیرل بمعہ 47راؤنڈز ،61فیوز ،7کلو گرام براون بارودی مواد ،5کلو گرام سلور بارودی مواد ،1کلو گرام بلیک بارودی مواد ،2اینٹی پرسنل مائنز ،1آر پی جی لانچرز ،4آئی ڈی فیوز ،5آرپی جی سیون راؤنڈز بمعہ فیوز 2ایس ایم جیزبمعہ 123راؤنڈز 3ریمورٹ کنٹرول آئی ڈیز ،11کلو گرام پائپ آئی ڈی ،3عدد ڈیٹو نیٹر ،02عدد گرنیڈ ،12 عدد مارٹر گولے ،1عدد راکٹ ،20فٹ ڈیٹو نیٹنگ کارڈ اور سکینر سیٹ برآمد کرکے قبضے میں لے لیا ،واضح رہے کہ دوران آپریشنز تحریبی کاروائیوں یں ملوث 2دہشتگردوں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے ،انہوں نے کہاکہ صوبے بھر میں 17سو پولنگ اسٹیشن حساس قرار دے دیئے گئے ہیں ،پولیس اور حساس اداروں کا ہمیں مکمل تعاون حاصل ہے ،سانحہ مستونگ ایک بہت بڑا واقع تھا جس میں نوابزادہ میر سراج رئیسانی سمیت انکے کئی ساتھی شہید ہوگئے ہیں ،لاہور سے فرانزک ٹیم نے ضلع مستونگ میں جائے وقوع کا معائنہ کیا ہے اور وہاں سے اہم ثبوت حاصل کئے ہیں جس کی رپورٹ جلد صوبائی حکومت کو پیش کریں گے اور اسکے بعد ہی ہم پریس کو آگاہ کریں گے ،انہوں نے کہاکہ جو دو دہشتگرد گرفتار کئے گئے ہیں انکے نام بتانا فل الحال ناممکن ہے ،یہ حساس مسئلہ ہے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان سمیت پورے صوبے میں اقلیت برادری کو حکومت نے تحفظ دیا ہواہے اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے ،انہوں نے کہاکہ سانحہ مستونگ کے بعد کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں سرچ ااپریشن کا سلسلہ جاری ہے ،انہوں نے کہاکہ ابھی تک یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ مستونگ میں جو واقع ہواہے اس میں کون ملوث ہے اور کون ذمہ دار ہیں تحقیقات کی جارہی ہے جلد ہی حقائق سامنے آئیں گے ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں دہشتگردی کے واقع میں اینڈیا کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ ملوث رہی ہے اور اسی نے ہمیشہ بلوچستان میں امن وامان خراب کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے ،انہوں نے کہاکہ نگراں وزیراعلی بلوچستان علاؤ الدین مری نے وزیراعلی کی اسپیشل ایکپریشن ٹیم سے سانحہ مستونگ کے بارے میں رپورٹ طلب کی ہے جس پر کام وہ کررہے ہیں اور فوری طورپر وہ رپورٹ حکومت کو پیش کریں گے ،انہوں نے کہاکہ ہماری ذمہ داری صوبے میں عام انتخابات مکمل طورپر آزادانہ اور منصفانہ کرانا ہے جسے ہم ہر حالت میں پورا کریں گے اور کسی صورت میں انتخابات ملتوی نہیں ہوں گے ،انہوں نے کہاکہ کچھ قوتیں بلوچستان میں حالات خراب کرنا چاہتی ہے مگر وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے ،انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی وآزاد امیدواروں کو بتایا گیا ہے کہ جہاں پروہ جلسہ یا کارنر میٹنگ منعقد کریں گے ،پولیس کو سب سے پہلے آگاہ کریں گے اگر ایسا کسی نے نہیں کیا تو دو بار نوٹس جاری ہوگا تیسری بار اگر انہوں نے پھر بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تو اسے الیکشن کمیشن نا اہل بھی قرار دے سکتا ہے ،انہوں نے کہاکہ امیدواروں اور ووٹروں کی جان ومال کا تحفظ کرنا ہمارا فرض ہے مگر عوام اور امیدواروں کو بھی یہ چاہیے کہ وہ انتظامیہ اور پولیس کیساتھ تعاون کریں ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے بعض اضلاع میں خطرات ضرور ہیں مگر ہم نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور ہر حالت میں سیکیورٹی کو برقرار کھا جائیگا ،ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہاکہ گزشتہ روز ہماری پولیس کی ایک ٹیم ضلع مستونگ کے علاقے میں ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کرنے گئی تھی جیسے ہی پولیس پارٹی جائے وقوع جہاں پر ملزمان نے پناہ لی ہوئی تھی انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس سے ایک راہ گیر زخمی ہوگیا جن میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئی جن میں ایک کی حالت نازک اور چاروں ہسپتال میں زیر علاج ہیں ،انہوں نے کہاکہ انتخابات کے موقع پر ہم نے کوئٹہ شہر میں بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جو سادہ کپڑوں میں بھی ہے ،ہمارے ساتھ خفیہ اور اینٹلی جنس اداروں کا مکمل تعاون ہے ،انہوں نے کہاکہ لوگوں کی جان ومال اور الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں اور ووٹرں کی جان ومال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے دشمن کبھی بھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکے گا ،عوام مکمل طورپر ہمارے ساتھ تعاون کررہے ہیں ۔