انتخابات میں زر اور زور کو شکست کا سامنا کرنا پڑیگا، سرداراخترمینگل

  • July 18, 2018, 10:58 pm
  • Election 2018
  • 135 Views

خضدار(نامہ نگار) بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے کہاہے کہ بی این پی اور ایم ایم اے کا جھالاوان میں انتخابی اتحاد عوام کی خواہشات قائم کیا گیا ہے ،اس بار زر اور زور کو شکست کا سامنا کرنا پڑیگا، عوام کی جانب سے جو جوش و جذبہ دکھائی دے رہاہے اس کے حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہونگے ، ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وڈھ میں اپنی رہائشگاہ پر جمعیت علمائے اسلام ضلع خضدار کے نائب امیر مولانا عبدالکبیر مینگل ، کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ وفد میں جے یوآئی کے رہنماؤں مولانا ثناء اللہ قاضی عنایت اللہ حافظ مظہرالدین مولانا عبیداللہ مولانا فیض اللہ، بی این پی کے سابق ایم پی اے میر محمد اکبر مینگل ودیگر موجود تھے ۔بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے کہاکہ بی این پی اور ایم ایم اے کے کارکن مل کر انتخابا ت میں کامیاب کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں ،اس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے ۔