انتخابات میں سیکولر قوتوں کو شکست دینگے ، جے یوآئی

  • July 19, 2018, 11:19 pm
  • Election 2018
  • 138 Views

ژوب(نامہ نگار) جمعیت علما ء اسلام کے نامزدامیدواراین اے 257مولاناعبدالواسع،امیدوارپی بی2مفتی گلاب کاکڑ،مرکزی کمیٹی کے چیئرمین مفتی غلام حیدر،مولانامولاناشمس الدین،مولانااللہ دادکاکڑ،مولاناضیاء الدین قریشی،مولاناعبدالمبین شاہ بخاری،مولاناعبدالمتکبراخوندزادہ،پروفیسرنظرمحمدمندوخیل،،حاجی محمدخان کبزئی،مولاناحسن شاہ بخاری،انجینئرمحمداسلم مندوخیل ودیگرنے کہاہے کہ ژوب مردم خیزسرزمین ہے اوراسلامی سپوتوں کی دھرتی ہے جس کے عوام نے ہردورمیں جمعیت اورعلماء کرام کاساتھ دیاہے اورمولاناشمس الدین شہیدکے دورسے لیکرآج تک ہردورمیں جمعیت کے امیدواروں کوکامیاب کیاہے ، آج کاعظیم الشان جلسہ عام جمعیت کی کامیابی کی نویدہے عوام نے جلسہ میں ہزاروں کی تعدادمیں شرکت کرکے جمعیت کے حق میں اپنافیصلہ سنادیامخالفین مزیدوقت ضائع نہ کریںآزادامیدواران مٹھاخان خان کاکڑاورڈاکٹرمحمدنوازکبزئی کی جمعیت سے بنیادی رکنیت ختم کردی گئی،عوام 25جولائی کو انتخابی نشان کتاب پرمہرلگائیں گے، جمعیت کے نامزدامیدواران کی کامیابی یقینی ہے جمعیت کاانتخابی نشان کتاب ہے آزادامیدواروں کاجمعیت سے کوئی تعلق نہیں ہے جن ساتھیوں نے جمعیت مخالف امیدواروں کے ساتھ انتخابی مہم میں حصہ لیاان کے خلاف بھی جلدکارروائی کی جائے گی،ان خیالات کااظہارانہوں نے ژوب نمبرون گراونڈمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیاجلسہ عام میں ہزاروں افرادنے شرکت کی،اس موقع پرکلی اپوزئی کی کمیٹی اورمختلف قبائلی عمائدین،پیپلزپارٹی اورجمعیت س نے جمعیت کی حمایت کااعلان کردیا،اسٹیج پرعلماء کرام اورقبائلی عمائدین کثیرتعدادمیں بیٹھے تھے،قبل ازین جمعیت کے دفترسے ریلی نکالی گئی اورقائدین کاپرتپاک استقبال کیاگیا،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جن علاقوں اوریونٹوں میں جماعتی ذمہ داران اورکارکنان آزادامیدواروں کے ساتھ انتخابی مہم چلارہے ہیں ان کی فہرست مرتب کرکے ضلعی جماعت کوبھیجوادیں جن کی رکنیت ختم کردی جائے گی انہوں نے کہاکہ سیکولرازم کے حامی چاہتے ہیں کہ اسلام کومسجدتک محدودکردیا جائے اوراس سے پارلیمنٹ میں قانون سازی اوراقتدارکاحق چھین لیاجائے،یہ ٹولہ ہمارے نوجوانوں کواسلام سے بغاوت پراکسارہاہے انہوں نے کہاکہ یہ الیکشن نظریات،تہذیب اورکلچرکامقابلہ ہے ،یہ غیرت اوربے غیرتی،حیااوربے حیائی کے درمیان مقابلہ ہے، انہوں نے کہاکہ غیر مرئی قوتوں کی سیاست میں مداخلت تشویشنا ک ہے۔اس پرتمام سیاسی جماعتوں کو متحدہو کر مقابلہ کرنا ہوگا۔سوائے لاڈلے کی جماعت کے متحدہ مجلس عمل،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم میں مشکلات کا سامنا ہے،انتخابی ریلیوں کی اجازت دے کر واپس لے لی جاتی ہے۔روٹ تبدیل تبدیل کروادیے جاتے ہیں، مگر لاڈلے کی پارٹی کے جلسوں کے لئے مکمل تعاون کیا جارہا ہے، الیکشن کمیشن نے ضا بطہ اخلاق کی دھجیاں اڑانے کا بھی کوئی نوٹس نہیں لیا، الیکشن کمیشن صرف وارننگ دے کر ناشائستگی پر مٹی نہ ڈالے، سیاست میں گند ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی بھی کرے،انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو تقسیم کرکے اور ایک جماعت کے لئے باقاعدہ سازگار انتخابی ماحول بناکر انتخابات کروائے جارہے ہیں، جس کے آئندہ سیاست پر منفی اثرات مرتب ہوں گے،اس رویے کا بھی نوٹس لیا جانا چاہیے۔