انتخابات کے التواء پر سخت احتجاج کرینگے ، سردار یار محمد رند

  • July 19, 2018, 11:19 pm
  • Election 2018
  • 139 Views

ڈیرہ مراد جمالی(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدرحلقہ این اے 260کے امیدوارسرداریارمحمدرند نے کہا ہے کہ ملک میں اگرایک گھنٹہ بھی الیکشن دیرسے کئے گئے تو پی ٹی آئی ملک گیراحتجاج کرے گی سابق وزیراعظم میرظفراللہ خان جمالی جیسے نامورسیاستدان ہمارے ساتھ ہیں تو انشاء اللہ ہم صوبے میں ہم حکومت بنائیں گے عام انتخابات عوام کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہیں عوام سوچ سمجھ کرمخلص اورنوجوان قیادت کوووٹ دے کراپناحق اداکریں کیونکہ پی ٹی آئی کے نامزدامیدواران عوام کی خدمت کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں اوروہ باکرداراورعلاقے کی تعمیر وترقی کا عزم لیکرالیکشن کے میدان میں آئے ہیں عوام کوچاہیے کہ وہ ماضی کے آزمائے ہوئے چہروں کومستردکرکے علاقے کے مفادمیں بہترسوچ کے حامل امیدواروں کو کامیاب بنائیں اورترقی کے سفرمیں پی ٹی آئی کاساتھ دیں پی ٹی آئی کی مقبولیت میں تیزی سے جواضافہ ہوا ہے وہ عوام کے اعتمادکامظہر ہے پی ٹی آئی ہی وفاق اورصوبوں میں حکومت بناکربلوچستان کے احساس محرومی اوریہاں کے بنیادی مسائل کوحل کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمرانی ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں اورعوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرحلقہ این اے 260کے آزادامیدوارباباغلارسول عمرانی نے پی ٹی آئی کے امیدوارسرداریارمحمد رندکی حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا جبکہ سرداریارمحمدرند نے حلقہ پی بی 12سے آزادامیدوار باباغلام رسول عمرانی کی حمایت کا بھی اعلان کیا اس موقع پر عمرانی قبائل کے سردارفتح علی خان عمرانی، حاجی شبیراحمدعمرانی،سبزعلی خان عمرانی ،سرکردہ حسین بخش پلیانی،حاجی محمد نوازکھوسہ،میرزمان خان عمرانی،میر عبیداللہ خان گولہ، میرنبی بخش خان گولہ ،میرمحمد عالم گولہ،سمیت دیگر علاقے کی بڑی تعدادمیں علاقائی معتبرین معززین موجودتھی سردار یار محمد رند نے کہاکہ ہماری بھرپورکوشش ہوگی کہ 25جولائی کو باباغلام رسول عمرانی کا میابی دلاکرعلاقے میں تبدیلی کی بنیاد رکھنا ہے انہوں نے کہاکہ اقتدارمیں آکرپٹ فیڈرکینال ،کیرتھرکینال کی مکمل بحالی کے ساتھ کچھی کینال کی تعمیر کوبھی یقینی بنایا جائے گا کیونکہ یہاں کی عوام کاذریعہ معاش ذراعت سے وابسطہ ہے پانی کے بغیرعلاقے کی ترقی اورخوشحالی نہ ممکن ہے اس موقع پر سابق وزیراعظم میرظفراللہ خان جمالی نے کہاکہ آج ہم سب کا اکٹھاہوناعلاقے کے بہترمفادمیں ہے ہمارے اورسردارفتح علی خان عمرانی نے درمیان جو چپکلش تھی وہ دورکردگئی ہیں اچھے اورنوجوان امیدواروں کوآگے لایا گیا ہے انشاء اللہ ہمارے اس اتحادسے تمام امیدواروں کی کامیابی ہوگی اس موقع پر حلقہ پی بی 12سے آزادامیدوارسردارباباغلام رسول عمرانی نے کہاکہ سرداریارمحمدرندنے ہماری حمایت کی ہے انشاء اللہ وہ ہماری کامیابی ہوگی ۔