صدارتی انتخابات اگست کے تیسرے ہفتے میں ہونگے

  • July 20, 2018, 11:10 pm
  • Election 2018
  • 145 Views

کوئٹہ (این این آئی ) صدارتی انتخابات اگست کے تیسرے ہفتے میں ہونگے،قابل اعتماد ذرائع کے مطابق پاکستان کے نئے صدر کا انتخاب اگست کے تیسرے ہفتے میں ہوگا، صدر مملکت ممنوں حسین کے عہدے کی مدت 8ستمبر کو پوری ہوجائے گی نئی اسمبلیوں کے حلف کے بعد صدارتی انتخاب ہوگا ،آئین کے تحت صدارتی انتخاب 8جولائی سے 8اگست کے درمیان ہونا تھا ،اسمبلیاں موجود نہ ہونے کے باعث صدارتی انتخاب اگست کے تیسرے ہفتے میں ہوگا ،عام انتخابات 25جولائی کو ہوں گے جبکہ اگست کے پہلے ہفتے میں وزیراعظم ،اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر چاروں صوبوں کے وزراء اعلی اور کابینہ تشکیل دی جائے گی جس کے بعد صدر مملکت کا انتخاب کیاجائیگاجبکہ صدر مملکت کے انتخاب کے بعد چاروں صوبوں کے گورنرز تبدیل کئے جائیں گے۔