2018ء کے انتخابات فیصلہ کن ہونگے ،اختر مینگل

  • July 20, 2018, 11:13 pm
  • Election 2018
  • 159 Views

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حقوق کے حصول عوامی مفادات کے تحفظ اور ناانصافی کے رویوں کے خاتمہ کے لئے جہد مسلسل کی ہے بی این پی درحقیقت بلوچستان کے عوام کی جماعت ہے جسے اہل بلوچستان نے مضبوط اور مستحکم کیا 25 جولائی کو بلوچستان نیشنل پارٹی کی شکل میں عوام کی جیت ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ لسبیلہ کے علاقے لاکھارا میں قبائلی عمائدین اہل علاقہ اور پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کی آواز بلند کرتے ہوئے سیاسی جہد کو عوامی مفادات کا محور رکھا جس کی بنیاد پر آج اہل بلوچستان نے حسب ماضی ایک بار پھر بلوچستان نیشنل پارٹی کو بھرپور عوامی مینڈنٹ دینے کا عزم کر لیا ہے یہی وجہ ہے کہ بڑی تعداد میں سیاسی ‘ قبائلی معتبرین پارٹی کی حمایت کا اعلان کررہے ہیں اور یہ واضح طورپر دیکھا جاسکتا ہے کہ بلوچستان بھر میں بلوچستان نیشنل پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جس کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے ہر قوم نسل اور فرقہ سے تعلق رکھنے والا فرد کوشاں ہے جس کی بنیادی وجہ پارٹی کی بلاتفریق سیاست ہے جس نے ہر فرد کے لئے دروازے کھلے رکھے انہوں نے کہا کہ سانحہ مستونگ ایک المناک واقعہ ہے جس سے ہونے والا نقصان ناقابل تلافی ہے اپنے کے دکھوں کا احساس کرتے ہوئے ہم نے اپنے تمام انتخابی جلسہ منسوخ کر دیئے ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ دکھ کی اس گھڑی میں انتخابی جلسہ کا انعقاد ممکن نہیں ہم اپنے لوگو ں کی غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات فیصلہ کن ہونگے عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے پولنگ اسٹیشن تک جائیں اور بلوچستان نیشنل پارٹی کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہم بلوچستان میں ایک جمہوری عوامی حکومت کی تشکیل کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر سکیں اس موقع پر ملاقات کے لئے آنے والوں نے سردار اختر جان مینگل پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا منشور بلوچستان اور یہاں کے عوام کے تحفظات ‘ مفادات کے عین مطابق ہے بی این پی کی جہد نے ہمیشہ یہ ثابت کیا کہ ان کے اقتدار کے بجائے بلوچستان اہمیت کا حامل ہے 25 جولائی کو بلوچستان نیشنل پارٹی کا سہ رنگی پرچم کامیابی سے ہمکنار ہو گا۔