فرنٹئیر کور بلوچستان نے صوبے کے مختلف علاقو ں میں انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکا م بناکر 3دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدارمیں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا

  • July 24, 2018, 11:26 pm
  • Election 2018
  • 246 Views

کوئٹہ(این این آئی) فرنٹئیر کور بلوچستان نے صوبے کے مختلف علاقو ں میں انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو بروقت ناکا م بنایا۔فرنٹیئر کور نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران ڈیرہ بگٹی ، سوئی اور چمن میں تخریبی کاری کے منصوبے ناکام بناتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آ مد کیا ۔ان کارروائیوں کے دوران تین دہشتگردوں کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی۔ بر آمد شدہ اسلحہ اور گولہ بارود میں 8کلوگرام بارودی مواد ،مارٹر کے گولے ،آر پی جی راکٹس ، ہینڈ گرینیڈ ،کلاکوف ،پستول ،فیوز،آئی ای ڈی میں استعمال ہونے والے ایکسسریز اور مختلف ساخت کے راؤنڈزشامل ہیں ۔واضع رہے بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا دہشتگرد بلوچستان میں انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے تھے لیکن ایف سی کی بروقت کارروائی نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا ۔