رواں صدی کاسب سے طویل ترین چاند گرہن آج ہو گا۔

  • July 27, 2018, 11:56 am
  • Science & Technology News
  • 798 Views

محکمہ موسمیات کے مطابق21 ویں صدی کے طویل ترین چاند گرہن کا آغاز آج شب10 بج کر 15 منٹ پر شروع ہو گا۔

چاند گرہن کا دورانیہ چھ گھنٹے اور چودہ منٹ ہو گاجبکہ گرہن رات آٹھ بج کر چودہ منٹ سے صبح چار بجکراٹھائیں منٹ تک جاری رہے گا۔

چاند گرہن پاکستان کے تمام حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔صرف یہی نہیں بلکہ یہ بلڈ مون بھی ہو گا اور چانگ گہرا سرخ رنگ اختیار کر لے گا۔

پاکستان بھر میں چاند گرہن دکھائی دے گاجبکہ یورپ، ایشیا، افریقہ، آسٹریلیا، سائوتھ امریکا، پیسفک، انڈین اوشین، اٹلانٹک، انٹارکٹیکا میں بھی دکھائی دے گا۔

ہفتہ 28 جولائی کو رات 12 بج کر 30 منٹ پر چاند جزوی گرہن کی زد میں ہو گا جبکہ رات ایک بج کر 22 منٹ پر مکمل اور انتہائی نمایاں چاند گرہن ہو گا۔

21 ویں صدی کے طویل ترین چاند گرہن کا اختتام صبح 4 بج کر 29 منٹ پر ہو گا، چاند گرہن کا شروعات سے اختتام تک دورانیہ 103 منٹ پرمحیط ہوگا۔