2018ء کے انتخابات میں دھاندلی کے تمام ریکارڈ توٹ گئے،ڈاکٹر حئی بلوچ

  • July 30, 2018, 11:30 pm
  • Election 2018
  • 265 Views

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان نیشنل موومنٹ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات کو ہم مسترد کر تے ہیں کیونکہ انتخابات میں پاکستانی تاریخ کا بد ترین دھاندلی ہوئی ہے سوائے ایک سیاسی جماعت کے تمام چھوٹی بڑی جماعتوں نے بے یک آواز اس سے غیر جمہوری قوتوں کو اعلانیہ یا بغیر کسی پردے کے شاخسانہ قرار دیدیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کر دہ بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ ویسے تو 1970 کے عام انتخابات کے علاوہ اب تک ہونیوالے تمام انتخابات میں غیر جمہوری قو توں کی مداخلت کی بدولت قومی وصوبائی اسمبلیاں وجود میں لائی جاتی رہی ہیں مگر2018 کے انتخابات میں ریکارڈ توڑ دھاند لی نے سابقہ ریکارڈ تورڈ دیئے مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نوازشریف کی پنجاب کی ہر مکتبہ فکر اور محنت کش عوام نے مقبولیت آخری حد کو چھورہی تھی جس سے غیر جمہوری قو توں کو واضح طور پر شکست اور ہمیشہ کے لئے پارلیمنٹ کی بالادستی اور سیاست سے ہر حال میں بے دخل ہو تا صاف نظر آرہا تھا اس لئے اسے مسلم لیگ(ن) کی صاف وشفاف وغیر جانبدار الیکشن کے ذریعے واضح کامیابی کو روکنے کے لئے وہ تمام غیر جمہوری حربے اور حالیہ انتخاب کو عوام کی نظروں میں مشکوک ترین بنانے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں تھا گزشتہ ستر سال سے سیاسی جماعتوں کے اکابرین کارکنوں ، دانشوروں ، صحافیوں اور اہل قلم نے بے شمار قربانیاں دی ہے اور دیتے رہیں گے اب ایک بات واضح ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں حقیقی جمہوری قوتیں غیر جمہوری قوتوں کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہے کیونکہ90 فیصد عوام کی انہیں مکمل حمایت حاصل ہے محنت کش، مظلوم عوام اور محکوم قومیں ہمیشہ کے لئے غیر جمہوری قوتوں کی بالادستی سے نجات حاصل کرنے کے لئے ہر قسم کی قربانیاں شعور ی طور پر دینے کے لئے پرجوش جذبہ اور قوت ارادی رکھتے ہوئے نظر آرہے ہیں موجودہ سیاسی معاشی بحران سے نکالنے کے لئے واحد راستہ آل پارٹیز کانفرنس کے لئے ہمیشہ کیلئے جعلی میندیٹ سے گلو خلاصی اور عوام کی بالادستی قائم کرنے کے لئے مربوط حکمت عملی کی اشد ضرورت ہے تاکہ جمہویر جدوجہد کے ذریعے محنت کش عوام اور محکوم قومیں آخری فتح حاصل کر سکے۔